ابنا: شام کے صدربشار اسد نے ترک ٹی وی چینل اولوصال اور اخبار آیدنلیک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ترک وزير اعظم رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کی۔ بشار اسد نے کہا کہ ترک وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران شروع ہونے سے لیکر اب تک سچ بات نہیں کہی اور وہ شام کے عوام کا خون بہانے میں شریک جرم ہے۔ بشار اسد نے شام کے سنی علماء کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علامہ شیخ البوطی مایہ ناز سنی عالم دین تھے جو مذہبی رواداری کے سخت حامی تھے انھیں دہشت گردوں نے شہید کردیا، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں اور وہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جنھیں بعض عرب ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔بشار اسد نے کہا کہ کسی بھی قوم کو دہشت گردی کے ذریعہ دبایا نہیں جاسکتا اور شامی قوم گذشتہ دو برس سے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔...../169
2 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405476
شام کے صدر بشار اسد نےترک میڈيا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران شروع ہونے سے لیکر اب تک سچ بات نہیں کہی اور وہ شام کے عوام کا خون بہانے میں شریک جرم ہے۔